ایران کا ایٹمی پروگرام دنیا بھر کیلئےبڑاخطرہ تھا،ڈونلڈٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ضروری تھا کہ ایران سے ایٹمی خطرے کو ختم کر دیں، ہم ابھی خطے سے نکلنے کے لیے تیار نہیں ہیں ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم ابھی خطے سے نکلنے کے لیے تیار نہیں ، تاہم ہم بہت جلد وہاں سے نکل جائیں گے۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو مشرقِ وسطیٰ کے دیگر ممالک سے بڑی حمایت حاصل رہی لیکن نیٹو سے حمایت نہیں ملی، برطانوی وزیراعظم اسٹارمر نے تعاون نہیں کیا۔
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیر اعظم "ہماری جیت کے بعد دو طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے پرتیار ہوئے، میرے خیال میں برطانوی وزیراعظم ایک اچھے انسان ہیں لیکن میں مایوس ہوں۔
امریکی صدر نے کہاکہ ایران ایک خطرہ تھا، ہر ملک کو احساس تھا کہ ایران کتنا بڑا خطرہ تھا، یہ بہت ضروری تھا کہ وہ ایران سے ایٹمی خطرے کو ختم کر دیں۔
انہوں نے مزید کہاکہہمیں کسی مدد کی ضرورت نہیں لیکن نیٹو احمقانہ غلطی کررہا ہے،، ہمیں نیٹو کی ضرورت نہیں لیکن انہیں خطے میں ہونا چاہیے تھا۔
صحافیوں نے صدر ٹرمپ سے امریکی نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم کے ڈائریکٹر جو کینٹ کے استعفے سے متعلق سوال کیا۔
جس پر ٹرمپ نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ میں نے جوکینٹ کا بیان پڑھا ہے، میں ہمیشہ سمجھتا تھا کہ وہ ایک اچھے آدمی ہیں، میرا ہمیشہ سے یہ خیال تھا کہ جوکینٹ سکیورٹی کے معاملے میں کمزور ہیں، جب میں نے جوکینٹ کا بیان پڑھا تو احساس ہوا کہ اچھا ہوا کہ وہ چلے گئے۔
