پاسدارانِ انقلاب کا یو ایس ایس ابراہم لنکن پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ

ایران کی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لکن پر میزائل اور ڈرون حملہ کیا ہے۔
ایرانی سرکاری ذرائع اور پاسدارانِ انقلاب کے مطابق ایران نے بیلسٹک اور کروز میزائلوں کے ذریعے امریکی طیارہ بردار جہاز کو نشانہ بنایا۔دعویٰ کیا گیا کہ چار بیلسٹک میزائل جہاز کی طرف داغے گئے۔
ایرانی حکام کے مطابق اس حملے سے جہاز کو نقصان پہنچا اور اسے علاقے سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہونا پڑا۔
ایرانی بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے جواب میں کی گئی اور ایرانی فوج “دشمن کے خلاف مزید کارروائیاں” جاری رکھے گی۔
اکستان کے2جہازآبنائےہرمزمیں پھنس گئے،وزیرمیری ٹائم کاوزارت خارجہ سےرابطہ
دوسری جانب امریکی حکام نے ایران کے اس دعوے کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے یو ایس ایس یس ابراہم لنکن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل جہاز کے قریب بھی نہیں پہنچ سکے۔
ادھر امریکی بحریہ کے مطابق جہاز اب بھی اپنے مشن پر مکمل طور پر فعال ہے۔
