جنگ میں ایران کی حکمت عملی امریکی افواج کو خطے سے نکالنا ہے : ترجمان ایرانی فوج

 

 

 

ایرانی افواج کے جنرل سٹاف کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شیکرچی نے واضح کیا ہے کہ جنگ میں ایران کی حکمت عملی امریکی افواج کو عرب ممالک سے نکالنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان ایرانی افواج بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شیکرچی نے ایرانی حکمت عملی کا خاکہ پیش کیا جس میں انہوں نے کہاکہ اس خطے کو امریکی فوجی اہلکاروں کےلیے ناقابل برداشت بنایا جائے گا۔

بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شیکرچی نے کہا کہ ایران امریکی افواج پر اس وقت تک شدید دباؤ ڈالتا رہےگا جب تک وہ وہاں سے نہیں نکل جاتے،ایران خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بناتا رہے گا۔،امریکی فوجیوں کو حملوں سے بچنے کےلیے ہوٹلوں اور بندرگاہوں میں پناہ لینے پر مجبور کیاگیا ہے۔

ترجمان ایرانی افواج نے کہا کہ کسی بھی امریکی زمینی کارروائی کو "قتل گاہ” میں تبدیل کردیا جائے گا جس کا مقصد اتنا بھاری نقصان پہنچانا ہےکہ آنے والی امریکی نسلیں فوج میں شامل ہونے سے خوفزدہ ہوجائیں گی۔

مذاکرات کےلیے اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کیا : ایرانی وزیر خارجہ

ابوالفضل شیکرچی نے کہاکہ آبنائے ہرمز کو امریکی اور اسرائیلی جہازوں کےلیے بند کردیا گیا ہے۔انہیں کسی بھی بہانے رسائی کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

 

Back to top button