مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا کیساتھ مذاکرات کی حمایت کا اعلان کردیا

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا کیساتھ مذاکرات کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے مذاکرات کی حمایت ظاہر کی، حالانکہ سابقاً ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد ایرانی حکام نے کسی قسم کے مذاکرات سے انکار کیا تھا۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان رابطے جاری ہیں اور جلد ایک حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ممکن ہے۔

جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے لیے اسلام آباد میں بیٹھک ہونے کا امکان ہے، جس سے پاکستان کی سفارتی اہمیت اس تنازع میں بڑھ گئی ہے۔

Back to top button