شہداء کا بدلہ لینے کے لیے پُرعزم ہیں،ایرانی سپریم لیڈر

مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ایران اپنے شہید سپریم لیڈر اور اپنے شہداء کا بدلہ لینے کے لیے پُرعزم ہے۔
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے شہیدآیت اللہ خامنہ ای کے چہلم پر بیان میں کہا کہ ایران اپنے خلاف ہونے والے حملوں کا بدلہ لے گا، آبنائے ہرمز کے انتظام کو نئے مرحلے میں لے کر جائیں گے۔
مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ سڑکوں پر عوام کی موجودگی 40 دنوں کی طرح جاری رہنی چاہیے۔
ایران کے جنوبی پڑوسیوں کو سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے پیغام دیا کہ آپ ایک معجزہ دیکھ رہے ہیں، شیطان کے جھوٹے وعدوں سے بچیں، ایران تمام مزاحمتی محاذوں کو متحد وجود کے طور پر دیکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا، ہم ابھی بھی جنوبی پڑوسیوں سے مناسب ردعمل کا انتظار کر رہے ہیں، ہم انتظار کر رہے ہیں تاکہ ہم آپ کو اپنا بھائی چارہ دکھا سکیں۔
