ایران کےنائب صدر جواد ظریف عہدے سےمستعفی

ایران کےنائب صدر جواد ظریف نے اپنے عہدے سےاستعفیٰ دے دیا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق نائب صدر جواد ظریف کا استعفیٰ صدر مسعود پزشکیان کوموصول ہوگیا تاہم ان کے استعفے سےمتعلق اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
یوکرین کے امن کی خاطر امریکا سے نایاب دھاتوں کا معاہدہ کرنے کےلیے تیار ہیں : یوکرینی صدر
نائب صدر کےعہدے سےاستعفیٰ دینے کے بعد جواد ظریف نےکہا کہ مجھے اور میرے خاندان کو شدید الزامات، دھمکیوں اور توہین کا سامنا کرنا پڑا،عدلیہ کے سربراہ نے مجھے استعفیٰ دینے کا مشورہ دیا، جس پرعمل کیا۔
واضح رہےکہ محمد جواد ظریف اس سے قبل حسن روحانی کی حکومت (2013-2021) میں بطور وزیرخارجہ کام کر چکے ہیں اورایران کے عالمی طاقتوں سے ہونے والےجوہری معاہدے میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔
