امریکی اور اسرائیلی دعویٰ مسترد،میزائلوں کی تیاری کا عمل جاری ہے، پاسداران انقلاب

ایران کی اسلامی انقلاب گارڈز نے امریکی اور اسرائیلی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ ملک کے میزائل بنانے کا عمل موجودہ تنازع کے باوجود جاری ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان جنرل علی محمد نائینی نے کہا ہے کہ علاقائی کشیدگی کے باوجود دفاعی تیاری پوری تیزی سے چل رہی ہے اور میزائل سٹاک پائلز میں اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی مسلح افواج اپنے میزائل پروگرام کو مضبوط اور وسیع کررہی ہیں تاکہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جا سکے۔
ایران کانشانہ بننےوالےامریکی ایف 35طیارے کی مشرق وسطیٰ میں…
ان بیانات کے ساتھ ہی ایران نے خلیج اور مشرقِ وسطیٰ میں مختلف علاقوں میں توانائی اور فوجی اہداف پر میزائل و ڈرون حملے بھی کیے ہیں۔
واضح رہے کہ اس بیان میں اسرائیل اور امریکا کی دعوؤں کو رد کیا گیا ہے کہ ایران کی میزائل تیاری رک گئی ہے۔
