پختونخوا میں70 ارب روپےکی بےضابطگیوں کا انکشاف

خیبرپختونخوا حکومت کےمالیاتی گوشواروں کے سرٹیفکیشن آڈٹ کے دوران بڑے پیمانے پر70ارب روپے کی مالی بےضابطگیاں سامنےآئی ہیں۔
آڈٹ رپورٹ میں انکشافات ہوا کہ ضوابط کی خلاف ورزی کےباعث مالی گوشواروں میں غیر مستند اعداد و شمار شامل جو مالی شفافیت پر سوالیہ نشان کھڑے کرتے ہیں، آڈٹ رپورٹ میں غیر ملکی قرضوں، غیر رپورٹ شدہ گرانٹس، اور پرانے ریکارڈز میں سنگین خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے جو مالی شفافیت اور قواعد کی خلاف ورزی کی نشاندہی کرتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 48 ارب 70 کروڑ 80 لاکھ روپے کے غیر تصدیق شدہ غیر ملکی قرضے اور 21 ارب 71 کروڑ 50 لاکھ روپے کے غیر رپورٹ شدہ غیر ملکی امدادی منصوبوں کے وصولیاں مالی گوشواروں میں واضح نہیں کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق 48708 ملین روپے کی رقم غیر ملکی قرض کے طور پر ظاہر کی گئی، تفصیلی جانچ پڑتال پر دیکھا گیا کہ انفرادی قرضوں کی وصولیوں اور ادائیگی کی مزید تفصیلات دستیاب نہیں تھیں۔
موصول ہونے والی کل رقم کو "غیر ملکی قرضوں کی تفصیل کے بیان” میں یکمشت لکھا گیا تھا۔ یہ بے ضابطگی اکاؤنٹنگ پالیسیز اینڈ پروسیجرز مینوئل (APPM) کی خلاف ورزی کی وجہ سے ہوئیں، جو تمام قرضوں کی وصولیوں کو وفاقی یا صوبائی کنسولیڈیٹڈ فنڈ میں ریکارڈ کرنے کا تقاضا کرتا ہے اور ان کا وزارت خزانہ اور اقتصادی امور ڈویژن سے تصدیق ضروری ہے۔
