پالتو بلی سے جلن،اہلیہ شوہرکیخلاف عدالت پہنچ گئی

بھارت میں خاتون نےشوہر کیخلاف کرناٹکا ہائیکورٹ میں ظلم کا مقدمہ دائر کیا ہےجس میں خاتون نے دعویٰ کیا کہ ان کا شوہر ان سے زیادہ پالتو بلی کا خیال رکھتا ہے۔

بھارتی خاتون کی  مضحکہ خیز درخواست پر جس میں شوہر کے خلاف غیر سنجیدہ شکایت درج کرائی گئی، جج نے خاتون کو ڈانٹ پلادی ہے۔

جسٹس ایم ناگاپراسنا نے کہا کہ شکایت میں ظلم یا ہراسانی کا کوئی خاص الزام نہیں لگایا گیا ہے۔ اس کے بجائے مدعی نے شوہر کے بارے میں کہا کہ وہ بجائے اس کے گھر میں موجود پالتو بلی کی دیکھ بھال زیادہ کرتا ہے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ جب بھی وہ اپنے شوہر سے اس رویے کے بارے میں بات کرتی تو وہ دونوں بحث پر الجھ جاتے اور ایک دوسرے کو طعنے دیتے۔

مزید برآں بیوی نے یہ بھی شکایت کی کہ بلی اس پر کئی بار حملہ کرچکی ہے اور اسے نوچ چکی ہے جبکہ شوہر اس بارے میں کچھ نہیں کرتا۔

عدالت نے اس غیرسنجیدہ مقدمے کو مسترد کرتے ہوئے شوہر کے خلاف تحقیقات کو روک دیا اور خاتون کو اس فضول شکایت پر ڈانٹا۔

Back to top button