کیا بشری بی بی بھی سیاست میں انٹر ہونے جارہی ہیں؟ عمران خان کا بڑا بیان
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےاہلیہ بشریٰ بی بی کی سیاست میں انٹری سے متعلق خبروں پر ردعمل دیا ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا عمران خان نے کہا نیب کے بیان کے بعد چیئرمین نیب اورتفتیشی افسراستعفیٰ دیں۔
ان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کا جھوٹےمقدمہ میں ٹرائل کیا گیا،ہم ریفرنس کو ریمانڈ بیک کرنےکو نہیں مانیں گے، کہتے ہیں جمہوریت خطرےمیں ہے لیکن ملک میں جمہوریت موجود ہی نہیں ہے۔
ان کا کہناتھا اپوزیشن جماعتوں کوساتھ ملانے کےلیے سیاسی کمیٹی کی ذمہ داری لگائی گئی ہے۔
بشریٰ بی بی کی سیاست میں انٹری سےمتعلق سوال پر فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بشریٰ بی بی سیاست میں حصہ نہیں لے رہیں اور نہ حصہ لیں گی، بشریٰ بی بی نےبانی پی ٹی آئی کا پیغام پارٹی رہنماؤں تک پہنچانا تھا،بشریٰ بی بی کے ذریعےپارٹی رہنماؤں تک پیغام رسانی کی گئی۔
فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کو سیاسی قائدین سے ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی، جب ایسےحالات پیدا کیے جائیں گے تو پیغام کسی نہ کسی کے ذریعے تو بھیجا جائے گا۔
رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان کاکہنا تھا کل توشہ خانہ کیس ہائی کورٹ سے اڑ گیا، نیب وکیل نے اعتراف کیا کہ بانی پی ٹی آئی کوحق دفاع سے محروم کیا گیا، نیب وکیل نے مانا کہ سرکاری گواہ پر وکلا صفائی کو جرح کا موقع نہیں دیا گیا، جس طرح توشہ خانہ کیس اڑا اسی طرح یہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس بھی اڑے گا۔
عمران خان کا سپریم کورٹ سے بڑا مطالبہ
پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق سوال پرعلی محمد خان کا کہنا تھا احتجاج کے لیے اسلام اباد میں جگہ کا تعین لیڈرشپ کرےگی۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبرکواسلام آباد میں احتجاج کی کال دےرکھی ہے۔