کیا واقعی ڈاکٹر فاروق ستار لاہور میں تیسری شادی کرنے والے ہیں؟

 

 

 

ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی اور اسلام آباد میں دو شادیاں کرنے کے بعد لاہور میں تیسری شادی کرنے کا عندیہ دے دیا۔ تاہم یہ وضاحت نہیں کی کہ وہ لاہور میں کب اور کس سے شادی کرنے والے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کئی سیاستدانوں نے دو دو شادیاں کر رکھی ہیں، اکثریتی سیاسی رہنما دنیا سے اپنی دوسری شادی چھپاتے ہیں جبکہ کئی کھل کر دو دو شادیوں کا اقرار کرتے نظر آتے ہیں۔ ایم کیوایم کے مرکزی رہنما فاروق ستار بھی انھی میں سے ایک ہیں تاہم ان کا بھی ماننا ہے کہ دو بیویاں رکھنے کے لیے صرف محبت ہی نہیں ہمت بھی چاہیے اور یہ ہمت صرف اسی کو حاصل ہے جو ایم کیو ایم میں خدمات انجام دے رہا ہو۔ تاہم خود دو دو شادیاں کرنے والے ڈاکٹر فاروق ستار نے پاکستانی مردوں کو دوسری شادی کا مشورہ دینے سے انکار کر دیا۔

اسی موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے ایک رمضان ٹرانسمیشن میں اپنی ذاتی زندگی اور دو شادیوں کے تجربے پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔ پروگرام کے آغاز میں فاروق ستار نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا: “دو بیویاں رکھنے کے لیے صرف عشق یا محبت ہی نہیں بلکہ ہمت بھی ہونی چاہیےاور یہ ہمت ہر کسی کے پاس نہیں ہوتی۔” ان کے اس جملے نے محفل کو زعفران زار بنا دیا، لیکن بات یہیں ختم نہیں ہوئی۔ انہوں نے نہایت سنجیدگی سے مردوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا: “میں کسی مرد کو یہ مشورہ نہیں دوں گا کہ اگر وہ اپنی پہلی بیوی کے ساتھ خوش ہے تو دوسری شادی کرے۔ خوشی اور سکون بہت بڑی نعمت ہیں، انہیں خطرے میں ڈالنے کی ضرورت نہیں۔”

 

ڈاکٹر فاروق ستار نے واضح کیا کہ دوسری شادی ان کا ذاتی فیصلہ تھا اور ہر شخص کو ایسا قدم اٹھانے سے پہلے اپنے حالات، ذمہ داریوں اور انصاف کی صلاحیت کا جائزہ لینا چاہیے۔ ان کے مطابق:“دوسری شادی آسان راستہ نہیں ہے، ذمہ داریاں دگنی ہو جاتی ہیں۔ اگر آپ انصاف نہیں کر سکتے تو ایسی ذمہ داری اٹھانے کا سوچنا بھی نہیں چاہیے۔” محبت کے حوالے سےایک سوال کے جواب میں انہوں نے مزاحیہ مگر معنی خیز انداز میں کہا: “اگر کوئی محبت میں مبتلا ہو جائے تو اسے چاہیے کہ دوسری شادی سے بچنے کے لیے کوئی بڑا مقصد تلاش کرے اور خود کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھے لیکن دوسری شادی نہ کرے۔ گفتگو کے دوران فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ گھریلو زندگی میں توازن، برداشت اور باہمی عزت بنیادی ستون ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک سے زائد شادی صرف جذباتی فیصلہ نہیں بلکہ عملی طور پر ایک بڑا امتحان ہے۔ اپنے انٹرویو کے آخر میں دوسری شادی بارے انھوں نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اپنی پہلی شادی میں مطمئن اور خوش ہیں تو اسی خوشی کو سنبھال کر رکھیں، کیونکہ دوسری شادی کوئی کارنامہ نہیں بلکہ ایک ایسی ذمہ داری ہے جس کے لیے غیر معمولی صبر، ہمت اور انصاف درکار ہوتا ہے۔

کیا خامنہ ای کی موت کے بعد ایران میں رجیم تبدیل ہو پائے گا؟

 

دوران انٹرویو جب میزبان نے مسکراتے ہوئے یاد دلایا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کی دو شادیاں ہیں تو انہوں نے حسبِ معمول مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ “جب بھی میری صورتحال اچھی ہوتی ہے،تو میڈیا میں میری دو شادیوں کا ذکر چھیڑ دیا جاتا ہے۔”اسی دوران فاروق ستار نے بتایا کہ ان کی اہلیہ شاہدہ ایک ماحولیاتی کارکن ہیں اور اسلام آباد میں مقیم ہیں، جبکہ ان کی دوسری اہلیہ کراچی میں رہتی ہیں۔ گفتگو کے دوران انہوں نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ جب دونوں بیویاں انھیں بہت تنگ کرتی ہیں تو وہ انہیں مذاق میں کہہ دیتے ہیں کہ مجھے زیادہ تنگ نہ کرو میرے پاس لاہور میں ایک اور بیوی رکھنے کا آپشن موجود ہے”، تاہم ساتھ ہی انھوں نے وضاحت کر دی کہ یہ صرف ہنسی مذاق کی حد تک ہے،ورنہ وہ تیسری شادی کا بالکل ارادہ نہیں رکھتے، ساتھ ہی انھوں نے دعا کی کہ اللہ کرے انٹرویو کے بعد جب میں گھر جاؤں تو گھر کا ماحول ٹھیک ہو۔

 

واضح رہے کہ ہمارے معاشرے میں دوسری شادی کا موضوع ہمیشہ دلچسپی، بحث اور کبھی کبھار تنازع کا باعث بنتا رہا ہے۔ کچھ لوگ اسے مردانگی کی علامت سمجھتے ہیں، کچھ اسے بڑی آزمائش قرار دیتے ہیں، جبکہ کئی اسے محض ایک ذاتی فیصلہ کہتے ہیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ دو شادیوں کا معاملہ صرف جذبات نہیں بلکہ ذمہ داری، برداشت اور انصاف کا تقاضا کرتا ہے۔

 

Back to top button