کیا سجل علی اور احد رضا میر کی جوڑی ٹوٹنے والی ہے؟

شوبز انڈسٹری میں افواہیں گرم ہیں کہ سجل علی اور احد رضا میر کے رشتے میں دراڑ آ چکی ہے اور اب دونوں ایک دوسرے سے دوری اختیار کیے ہوئے ہیں۔ بتانے والوں کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی اب نہ تو اکٹھے کسی شوبز پروجیکٹ میں کام کر رہے ہیں اور نہ ہی پبلک میں کہیں اکٹھے نظر آتے ہیں جس سے یہ افواہیں پھیل رہی ہیں کہ دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔

مگر سوال یہ ہے کہ کیا واقعی ایسا ہی معاملہ ہے؟ ایک انٹرویو میں سجل علی نے مختلف موضوعات کے ساتھ ساتھ شوہر کے بارے میں بھی بات کی اور بظاہر اس تاثر کی تردید کی لیکن وہ اس سوال کا کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکیں۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا احد ماضی میں اپنے انٹرویوز میں زیادہ تر میرے بارے میں بات کرتے تھے مگر اب میں ایسا کررہی ہوں، اسکی وجہ یہ ہے کہ میں بہت ہی کم انٹرویوز کا حصہ بنتی ہوں اور مجھے یہ فکر بھی رہتی ہے کہ اگر مجھ سے احد کے بارے میں پوچھا گیا تو میں بس بولتی ہی چلی جاؤں گی’۔

انہوں نے منگنی اور شادی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ‘ہماری منگنی اس وقت ہوئی جب ہم نے اکٹھے آنگن میں کام کرنا شروع کیا، اس موقع پر احد نے مجھے شادی کی پیشکش کی جس پر میں نے کہا کہ انہیں میرے خاندان سے بات کرنی چاہیے’۔ سجل علی نے مزید بتایا ‘اگلے دن میں بیمار ہوگئی اور احد کی والدہ نے 3 دن تک میرا خیال رکھا، میرے والد بہت حیران ہوئے مگر میری بہن نے انہیں بتایا کہ احد کا خاندان شادی کے بارے میں سوچ رہا ہے، جب میں ٹھیک ہوگئی تو احد کے والدین لاہور آئے، میرے خاندان سے ملے اور ہماری منگنی ہوگئی’۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا ‘بعدازاں میں نے احد سے پوچھا کہ انہیں منگنی کی جلدی کیا تھی، تو انہوں نے مجھے بتایا کہ انہیں ڈر تھا کہ اگر انہوں نے مجھ سے شادی کے بارے میں نہیں پوچھا تو وہ مجھے کھو سکتے ہیں اور میں کسی اور شادی کرسکتی ہوں’۔

معمر رانا کی بیٹی کی منگنی پر مداحین حیران کیوں ہیں؟

لیکن ایک سوال یہ بھی ہے کہ دونوں میاں بیوی اب کسی پراجیکٹ میں اکٹھے کام کیوں نہیں کررہے؟ یاد رہے کہ آخری بار سجل اور احد زی 5 کی سیریز دھوپ کی دیوار میں ایک ساتھ نظر آئے تھے جس پر کافی تنازع بھی ہوا تھا۔ سجل علی نے اس سیریز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ‘میرے خیال میں دھوپ کی دیوار کی کہانی سادہ تھی اور میں ایک اچھی ٹیم کے ساتھ کام کررہی ہوں، مگر احد اور میں نے فیصلہ کیا کہ ہم اکٹھے کافی زیادہ کام کر رہے ہیں لہذا اب ہمیں اس سے وقفہ لینا چاہیے، ماسوائے اس صورت میں جب کوئی ایسی کہانی ہمارے پاس آئے جس کو ہم انکار نہ کرسکیں’۔ تاہم سوال یہ بھی کیا جا رہا ہے کہ ایکٹنگ کے علاوہ بھی یہ جوڑا عوام کے سامنے ایک ساتھ کیوں نظر نہیں آرہا؟

اس سوال کا جواب سجل علی نے ایک سوال کی صورت میں کرتے ہوئے کہا ‘کیا آپ کو معلوم ہے کہ کیرئیر کے حوالے سے میری زندگی کا سب سے مشکل وقت کونسا تھا؟ میری والدہ کا انتقال مشکل ترین وقت تھا، تب میں اپنے کیرئیر کے سو بڑے پراجیکٹس اور رنگریزا اور یقین کا سفر نامی ڈراموں میں کام کررہی تھی’۔ سجل کے جواب سے عندیہ ملتا ہے کہ اس وقت جب وہ کیرئیر کے حوالے سے کامیابی کی نئی منازل طے کررہی ہیں تو انہیں پھر سے مشکلات کا سامنا ہے۔ تاہم سوال یہ ہے کہ کیا انہیں اپنے شوبز کیرئیر کی وجہ سے اپنی شادی تو خطرے میں پڑتی دکھائی تو نہیں دے رہی؟

Back to top button