کیا شاہ رخ خان کی بیوی گوری طلاق لینے جا رہی ہے؟

بالی ووڈ کنگ کہلانے والے اداکار

شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری نے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا عندیہ دے دیا ہے

۔ شوبز دنیا کی چکا چوند میں مگن فلمی ستاروں کی ذاتی زندگیاں فلموں سے برعکس زیادہ تر الجھنوں کا شکار رہتی ہیں، بہت کم کامیاب اداکار ایسے ہیں جو اپنی ازدواجی زندگی کو بھی کامیاب بنا پائے ہیں۔ بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ کی ازدواجی زندگی بھی آج کل پٹڑی سے اترتی دکھائی دے رہی ہے اور ان کی اہلیہ گوری خان نے علیحدگی کا اشارہ دے دیا ہے۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان گوری کو تب دل دے بیٹھے تھے جب انہوں نے اپنے کیریئر کی شروعات بھی نہیں کی تھی۔ سال 1984 میں پہلی مرتبہ شاہ رخ نے گوری کو دیکھا اور دیکھتے ہی انہیں دل دے بیٹھے۔ چھ سال کے ریلیشن شپ کے بعد دونوں نے شادی کر لی تھی لیکن اس کے لیے بھی شارخ کو ڈھیروں پاپڑ بیلنا پڑے تھے۔ چونکہ دونوں کی شادی میں مختلف مذاہب ہونا ایک بڑی روکاوٹ تھی لہذا گوری کے خاندان کے سامنے شاہ رخ پانچ سال تک ہندو بنے رہے، مگر ایک روز سچ سامنے آہی گیا۔ کافی مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد آخر کار گوری کے گھر والے رشتے کیلئے رضامند ہوئے۔ جیون ساتھی بننے کے لیے بالی ووڈ کے اس جوڑے کو ایک بار نہیں بلکہ تین مرتبہ شادی کرنی پڑی۔ شاہ رخ خان اور گوری نے پہلے کورٹ میرج کی، اس کے بعد 26 اگست 1991کو دونوں کا مسلم روایات کے تحت نکاح ہوا، پھر 25 اکتوبر 1991 کو دونوں کی ہندو رسم ورواج کے مطابق شادی ہوئی۔

پاکستانی میں ویب سیریز کیوں نہیں بنائی جا رہیں؟

لیکن اتنے پاپڑ بیلنے کے بعد ایک دوسرے کے جیون ساتھی بننے والے شاہ رخ اور گوری اب اپنی راہیں جدا ہو کرنے جا رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوری نے انسٹا گرام پر اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں تہلکہ خیز بیان جاری کرتے ہوئے شاہ رخ اور اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں شاہ رخ کو چھوڑنا چاہتی ہوں۔ گوری خان نے لکھا کہ مجھے لگتا ہے کہ شاید ہم نے شادی کے بارے میں فیصلہ جلدی کر لیا، لہٰذا میں نے اب بریک لے لی، وہ میرے بارے میں کچھ زیادہ ہی محتاط رویہ رکھتا ہے اور میں اس صورت حال کو کنٹرول نہیں کرسکتی۔ گوری نے لکھا کہ انہیں بھی کچھ سپیس اور کچھ وقت چاہئے۔

دوسری جانب شاہ رخ خان کی جانب سے اس حوالے سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی، نہ ہی اداکار نے انسٹا گرام پوسٹ پر کوئی جوابی کمنٹ پاس کیا ہے۔ یاد رہے کہ اداکار شارخ خان کی شادی گوری خان سے 25 اکتوبر 1991 میں ہوئی تھی، ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔

Is Shah Rukh Khan’s wife Gauri going to get a divorce? Urdu

Back to top button