کیا پنجاب حکومت کے خسارے میں جارہی ہے ؟

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے خسارے میں جانے کا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر عظمی بخاری نے کہاکہ دستاویزات وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر موجود ہیں،آئی ایم ایف نے تسلیم کیا خسارےکی رپورٹ غلط ہے اس کو ٹھیک کر دیا جائےگا۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمٰی بخاری کا کہنا تھا کہ کل کی میٹنگ میں آئی ایم ایف نے تسلیم کیا جو خسارے کی رپورٹ آرہی وہ غلط ہے اس کو ٹھیک کر دیا جائے گا۔

آئی ایم ایف نے یہ بھی تسلیم کیا پنجاب پہلےکوارٹر میں 40 ارب سر پلس میں ہے اور پنجاب حکومت نے 200 ارب روپےکی سرمایہ کاری کی ہے۔

عظمٰی بخاری کا مزید کہنا تھاکہ مریم نواز کی حکومت نے 1952 کےبعد پہلی مرتبہ گندم کا واجب الادہ قرض صفر کر دیاہے۔

رواں سال کےآخر میں پنجاب حکومت 680 ارب کا سر پلس دےگی جب کہ پہلے کوارٹر میں 40 بلین کا سرپلس دیاہے۔

انہوں نے آفیشل ڈاکومنٹ  جاری کرتےہوئے کہاکہ ڈاکومنٹ وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔ آئی ایم ایف بھی جلد اس رپورٹ کو اپنی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دے گا۔

میڈیا ملکی معیشت پر من گھڑت خبروں سےگریز کرے۔

سموگ کے تدارک کیلئےمختلف شہروں میں نئی پابندیاں عائد

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نےکہا کہ پنجاب حکومت نے 1952ء کےبعد پہلی مرتبہ گندم کا واجب الادا قرض صفر کر دیاہے۔

مریم نواز کے وزیر اعلیٰ بننے کےبعد پنجاب کےقرضوں میں بھی واضح کمی ہوئی ہے۔

 

Back to top button