اسحاق ڈار کا بحرین کے وزیر خارجہ سے رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

 

 

 

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف بن رشید الزیانی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور کشیدگی میں کمی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

دفتر خارجہ کےمطابق گفتگو میں پاک چین پانچ نکاتی امن اقدام مشرق وسطیٰ اور خلیج میں استحکام کےلیے اہم قرار دیا گیا۔ وزرائے خارجہ نے مکالمہ اور سفارت کاری کو مسائل کے حل کا واحد راستہ قرار دیا جب کہ بحرینی وزیر خارجہ نے پاکستان کی امن و استحکام کےلیے سفارتی کوششوں کو سراہا۔

ترجمان کے مطابق گفتگو کے دوران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت کثیرالجہتی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا جب کہ دونوں ممالک نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

 

Back to top button