اسحاق ڈار کا مصر کے وزیر خارجہ سے رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر گفتگو

 

 

 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبد العاطی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ جس میں مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال پر گفتگو ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور امن و استحکام کے فروغ کےلیے مکالمے،تحمل اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

کویت کا ایران امریکا ثالثی کےلیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کا اظہار

دونوں رہنماؤں نے امن اور خوش حالی کےلیے جاری تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا،گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں کا رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

 

Back to top button