اسحاق ڈار کاسعودی وزیر خارجہ سے رابطہ،خطے میں کشیدگی پرزور

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کشیدگی میں فوری کمی کی ضرورت پر زور دیا اور باہمی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
