اسحاق ڈار کی قازقستان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

 

 

 

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف سے ملاقات میں خطے میں پائیدار امن، استحکام اور ترقی کےلیے مل کر کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے صدر قاسم جومارت توکایووف کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف، حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے نیک تمناؤں اور خیر سگالی کے پیغامات پہنچائے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور قازقستان کے درمیان اعلیٰ سطح سیاسی روابط میں تیزی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مثبت پیشرفت خوش آئند ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیاکہ پاکستان اور قازقستان سیاسی، معاشی اور عوامی سطح پر باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کےلیے مشترکہ طور پر کام کرتے رہیں گے۔

بھارت دہشت گردوں کے ذریعے پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری سبوتاژ کرنا چاہتا ہے: گرپتونت سنگھ پنوں

وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک خطے میں پائیدار امن، استحکام اور ترقی کےلیے مل کر کردار ادا کرنے کےلیے پرعزم ہیں، جب کہ باہمی تعاون کے فروغ سے نہ صرف دوطرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے بلکہ علاقائی خوشحالی کو بھی تقویت ملے گی۔

 

 

 

Back to top button