سلامتی کونسل اجلاس میں شرکت کیلئے اسحاق ڈار نیو یارک پہنچ گئے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کے لیے نیو یارک پہنچ گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے۔وہ 18 فروری کو طے شدہ ’’کثیر جہتی پر عمل:اصلاحات اور گلوبل گورننس میں بہتری‘‘کے موضوع پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کیلئےنیو ہارک پہنچے ہیں۔
اسحاق ڈار کا امریکا میں ہوائی اڈے پراقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندوں منیراکرم اورعاصم افتخار احمد نے استقبال کیا۔اس موقع پر نیویارک میں قونصل جنرل عامر اتوزئی بھی موجود تھے۔
