اسحاق ڈار کا مصری ہم منصب کو ٹیلیفون ،علاقائی امور پرتبادلہ خیال

وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق دار نے مصر کے وزیر خارجہ بدر عبداللطیف کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماں کے درمیان خطے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے مصر کے ہم منصب بدر عبداللطیف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی صورتحال اور جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے مکالمے اور تناؤ میں کمی کی اہمیت پر زور دیا اور باہمی رابطے کو مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا، دونوں ممالک نے قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Back to top button