اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، باہمی امورپرتبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحا ق ڈار نے سعودی وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو میں باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نئے سال کی مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جس کا شہزادہ فیصل بن فرحان نے گرمجوشی سے جواب دیا۔
اسحاق ڈار نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط اور فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات حالیہ عرصے میں مضبوط ہوئے ہیں، جس کی بنیادی وجہ باہمی دفاعی معاہدہ ہے۔
