اسحاق ڈار کی ایرانی سفارتخانے آمد، آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پرتعزیت کی

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں ایران کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔

وزیر خارجہ نے مرحوم کے اہلخانہ اور ایرانی قوم سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور اس غم کے موقع پر پاکستان کے ایران کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے عزم کو دہرایا۔

یاد رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای 86 سال کی عمر میں اسرائیل اور امریکا کے مشترکہ حملے میں شہید ہوئے، جس کے بعد ملک بھر میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

Back to top button