اسحاق ڈارکی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحاتی عمل تیز کرنےکی ہدایت

ڈپٹی وزیراعظم نےبجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کاعمل تیزکرنےکی ہدایت کردی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنےبجلی نےتقسیم کارکمپنیوں(ڈسکوز)کےبورڈآف ڈائریکٹرز کے چیئرپرسنز کےاجلاس کی صدارت کی۔جس میں ڈسکوزمیں اصلاحات اور گورننس کےمسائل پرتفصیلی گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں ملازمین کی کمی اورہیومن ریسورس پرخاص طور پربات چیت ہوئی۔ نائب وزیراعظم نے ڈسکوز کو ہدایت کی کہ ملازمین کی کمی کو فوری طورپرپورا کیا جائے اوراس کمی کوپورا کرنےکےلیےآؤٹ سورسنگ کو مدنظررکھاجائے۔

اسحاق ڈارن مزید کہا کہ لائن لاسز میں کمی،بجلی کی چوری کےخاتمےاورکسٹمر کیئر کی جانچ پڑتال دوبارہ سےکی جائے۔

نائب وزیراعظم نےڈسکوزکوہدایت دی کہ پرانی اور بےکارآسامیوں پرنظرثانی کی جائےتاکہ کمپنیوں کی کارکردگی بہترہوسکے۔

پی ٹی آئی جلسےمیں کتنےافرادنے شرکت کی؟عظمی بخاری نےبتادیا

اجلاس کےدوران نائب وزیراعظم نےڈسکوز میں گورننس کےمسائل کوحل کرنےکےلیےحکومت کےمکمل عزم کا اعادہ کیا۔وزیر بجلی سرداراویس احمدخان لغاری نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

Back to top button