اسحٰق ڈار کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات : علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کی چینی ہم منصب وانگ ای سے نیویارک میں ملاقات، ملاقات میں دوطرفہ تعاون، علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو کی گئی۔

وزارت خارجہ کےمطابق وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے منگل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کےموقع پر نیویارک میں چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے پاک چین آہنی دوستی کا اعادہ کیا اور دو طرفہ تعلقات،سی پیک اور اہم عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ چین سے تعلق کو نئی بلندیوں پر پہنچائیں گے، جب کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ای کا کہنا تھاکہ ان کا ملک سماجی و اقتصادی ترقی میں پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔

عمران خان کو نااہلی ختم کرنے کی پیشکش کی جا رہی ہے : صاحبزادہ حامد رضا

علاوہ ازیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں گلوبل گورننس کے عنوان سے اجلاس سے خطاب میں وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہاکہ عالمی امن اور سلامتی کےلیے اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے،آج کے بحرانوں نے یو این چارٹر کے تحت قائم ورلڈ آرڈر کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔

Back to top button