اسلام آباد: خود کو امریکی سفارت خانے کا اہلکار ظاہر کرنے والا افغان شہری نکلا

اسلام آباد میں خود کو امریکی سفارت خانے کا اہلکار ظاہر کرنے والے ایک جعل ساز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم افغان شہری ہے جو مختلف فراڈ کیسز میں مطلوب تھا۔ ملزم نے گاڑی کے ذریعے ڈپلومیٹک انکلیو میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سفارت خانے نے افغان شہری سے متعلق شکایت درج کرائی تھی، جس پر پولیس نے انٹیلی جنس اداروں کے تعاون سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ گرفتار افغان باشندے کو تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔

Back to top button