اسلام آباد : لاپتا شہری کی لاش مانسہرہ سے برآمد، قتل کے شبہ میں سابق ایس پی گرفتار

تھانا آبپارہ کی حدود سےلاپتہ ہونےوالے شہری  حمزہ کی لاش مل گئی۔

سی ٹی ڈی پولیس کےمطابق تھانا آبپارہ کی حدود سےلاپتہ ہونےوالےشہری حمزہ کی لاش مانسہرہ سےبرآمد ہوگئی ہے۔

امریکی وفد سے ملاقات ، چیئرمین پی ٹی آئی نےترجمان قومی اسمبلی کے بیان پر ردعمل دے دیا

 

ایس پی سی ٹی ڈی کا بتانا ہےکہ سابق ایس پی عارف شاہ اور حمزہ کےدرمیان لین دین کا تنازع چل رہا تھا اس لیے عارف شاہ کو حمزہ کے اغوا کےشبے میں گرفتارکیا گیا ہے۔

ایس پی سی ٹی ڈی کےمطابق لاش کو پوسٹمارٹم کے لیےمانسہرہ سے اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔

Back to top button