اسلام آباد کی مقامی عدالت کا 27 معروف یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم

وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت نے 27 معروف یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ ریاست مخالف مواد کے الزام میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے دائر درخواست پر سنایا گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے کیس کی سماعت کی جس میں ایف آئی اے حکام عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 2 جون کو ریاست مخالف مواد کے حوالے سے باقاعدہ انکوائری کا آغاز کیا گیا تھا۔
190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جلد سماعت کےلیے درخواستیں دائر
عدالت نے دلائل اور شواہد کا جائزہ لینے کے بعد یوٹیوب آفیسر انچارج کو 27 چینلز بلاک کرنے کا حکم دیا، اور قرار دیا کہ ایف آئی اے کے فراہم کردہ شواہد تسلی بخش ہیں اور ادارہ قانون کے مطابق کارروائی کا اختیار رکھتا ہے۔
