ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 5 مقدمات میں عمران خان کی گرفتاری روک دی

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پانچ مقدمات میں گرفتاری روک دی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سابق وزیر محسن شاہنواز رانجھا کو قتل کی کوشش سمیت دیگر پانچ مقدمات کی سماعت کی۔
عدالت نے تمام کیسز میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری پر فوری پابندی عائد کر دی، اور ان کی ضمانت قبل از گرفتاری کو 18 فروری تک بڑھا دیا۔
عمران خان کے اندھے پن کے ڈرامے کا ڈراپ سین کیسے ہوا؟
عدالت نے عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت دی، تاہم وہ اس دوران عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔ سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان صفدر اور ان کی غیر حاضری کی وجہ سے عدالت میں دلائل مکمل نہیں ہو سکے، جس پر سماعت اگلی تاریخ 18 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔
اس دوران بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے معاون وکلاء خالد یوسف چوہدری اور شمسہ کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی، قتل کی کوشش، اور جعلی رسیدوں سمیت متعدد مقدمات درج ہیں، جبکہ بشری بی بی پر مبینہ جعلی رسیدیں جمع کروانے کا الزام ہے۔
