اسلام آباد ہائی کورٹ : نئے آنے والے تینوں ججز نے کیسز کی سماعت شروع کردی

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دیگر ہائی کورٹس سے تعینات ہونے والے تینوں ججز نے کیسز کی سماعت شروع کردی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی کاز لسٹ کےمطابق جسٹس سرفراز ڈوگر کے پاس 3،جب کہ جسٹس محمد آصف کےپاس 2 کیسز سماعت کےلیے مقرر تھے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں نئے آنے والے تینوں ججز کو ڈپٹی اٹارنی جنرل،ایڈیشنل اٹارنی سمیت سرکاری وکلا کی ٹیم نے انہیں خوش آمدید کہا،جب کہ دیگر وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔

جسٹس سرفراز ڈوگرنے شکریہ ادا کیا،اور 3 مقدمات کی سماعت کی تاہم احتجاج کے باعث کوئی بھی پرائیوٹ وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا۔

جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت میں کیس کی سماعت کی ہوئی،درخواست گزار نےخود پیش ہو کر وکلا کی ہڑتال کا بتایاتو جسٹس محسن اختر کیانی آرڈر میں لکھوادیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کے ٹرانسفرکے معاملےپر احتجاج کی وجہ سے وکیل پیش نہیں ہوئے،سماعت ملتوی کی جاتی ہے،انہوں نے سائل کو مخاطب کرتےہوئے کہاکہ آرڈر میں وہی لکھا ہےجو آپ نے کہا ہے۔

قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ کا رواں ہفتےکا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری کیاگیا تھا، جس کےمطابق 3 فروری سے 7 فروری تک 6 ڈویژن بینچز اور 13 سنگل بینچز موجود ہوں گے۔

سپریم کورٹ ، پارلیمنٹ اور جی ایچ کیو پر حملہ ہو تو کیا صرف جی ایچ کیو کا کیس ملٹری کورٹ میں چلے گا؟ عدالت

نئے ٹرانسفر ہونےوالے ججز دوسرے ڈویژن بینچ میں شامل ہوں گے، نئے آنےوالے جسٹس سرفراز ڈوگر کو بینچ 2 ڈکلیئر کیاگیا ہے،سندھ ہائی کورٹ سے آنےوالے جسٹس خادم حسین سومرو کا بینچ 9 ہوگا،بلوچستان ہائی کورٹ سے آنےوالے جسٹس محمد آصف کا بینچ 12 ہوگا۔چیف جسٹس کی ہدایت پر اسپیشل ڈویژن بینچ اور لارجر بینچ بھی دستیاب ہوگا۔

Back to top button