اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی گرفتاری روک دیا

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی کو فراڈ کیس میں بڑا ریلیف مل گیا، جس کے تحت عدالت نے ان کی گرفتاری روک دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے فراڈ کیس میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے اسپیشل جج سینٹرل کے فیصلے پر آئندہ سماعت تک کارروائی معطل کر دی، جب کہ عدالت نے نجف حمید کی گرفتاری سے بھی روک دیا۔
فراڈ کیس : نجف حمید کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع
عدالت نے نجف حمید کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے متعلقہ فریقین سے جواب طلب کر لیا اور کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
یاد رہیے کہ فیض حمید کے بھائی نجف حمید نے فراڈ کیس میں ضمانت بحالی کےلیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیاتھا۔
