اسلام آباد ہائیکورٹ کا NCCIA کو صحافی نادر بلوچ کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے این سی سی آئی اے کو صحافی نادر بلوچ کو ہراساں نہ کا حکم دے دیا۔

یہ حکم صحافی نادر بلوچ کی درخواست پر آیا، جو این سی سی آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس کے خلاف دائر کی گئی تھی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ لاہور سے نوٹس جاری ہوا ہے، اور یہ لاہور ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، اس لیے درخواست گزار نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن واپس لے لی۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ این سی سی آئی اے غیر قانونی طور پر ہراساں نہ کرے، کیونکہ ابھی انکوائری جاری ہے اور جواب دینا ضروری ہے۔

بیرسٹر عبد الاحد کھوکھر نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے جواب دے دیا ہے اور الزامات کی تفصیل طلب کی گئی ہے۔عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر کیس نمٹا دیا۔

Back to top button