اسلام آباد ہائی کورٹ کا الیکشن ٹریبونل کو این اے 48 سے متعلق کارروائی روکنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے امیدوار علی بخاری کی درخواست پر حکم امتناع جاری کرتےہوئے اسلام آباد سےقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 48 کے الیکشن ٹریبونل کو کارروائی روک دیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے امیدوار علی بخاری کی درخواست پر سماعت کی، علی بخاری اور دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس عامر فاروق نے علی بخاری کی درخواست پر حکم امتناع جاری کرتےہوئے الیکشن ٹریبونل کو این اے 48 کے حوالے سےانتخابی عذرداری پر کارروائی روکنے کی ہدایت کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتےہوئے جواب طلب کرلیا،آئندہ سماعت رجسٹرار آفس مقرر کرےگا۔
امریکی پابندیوں کا پاکستان پر کوئی اثر نہیں ہوگا : ملیحہ لودھی
واضح رہےکہ عدالت عالیہ الیکشن ٹربیونل کو این اے47 سے متعلق کارروائی سے پہلےہی روک چکی،جس کے بعد الیکشن ٹریبونل این اے 46 کی حد تک کارروائی جاری رکھ سکتا ہے۔
این اے 48 سے راجہ خرم شہزاد نواز رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تاہم پی ٹی آئی کے امیدوار کے علی بخاری نے ان کی کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے۔
