اسلام آباد ہائی کورٹ : عمران خان کو نجی ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی اڈیالہ جیل سے نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد کرتےہوئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی، دوران سماعت جسٹس ارباب طاہر نے وکیل درخواست گزار سے کہا کہ ہم نے گوگل بھی کیا تھا،ڈاکٹر ندیم قریشی بہترین ریٹینا سپیشلسٹ ہیں، آپ ان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرکے ٹیسٹ کرلیں،ہم یہ نہیں کہیں گے کہ اتنے دن رکھیں،اتنا وقت رکھیں،یہ تسلیم شدہ ہے ایشو ہے اور علاج ہورہا ہے۔
عدالت عالیہ نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہیں گےکہ تین دن یا تین ماہ رکھیں، دیکھ لیں یہ تمام ذمہ داری آپ لےرہے ہیں،اگر کل کچھ ہوگیا تو کیا آپ ذمہ داری لیں گے، اس پر ایڈووکیٹ جنرل ایاز شوکت نے کہاکہ ہم ذمہ داری لیں گے۔
بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی جیل سے نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے استدعا مسترد کردی۔
ہائی کورٹ نے چیف کمشنر کو میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا جس میں ڈاکٹر عارف اور ڈاکٹر ندیم قریشی کو بھی شامل کرنے کا حکم دیا گیاہے۔میڈیکل بورڈ فیصلہ کرے گا کہ عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنا ہے یا نہیں۔
پیپلز پارٹی مریم کی پنجاب حکومت میں عملا شامل ہو گئی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل رولز کے مطابق فیملی کو آگاہ کرنے کی ہدایت کرتےہوئے کہا کہ ڈاکڑ ندیم قریشی فیملی کے ساتھ رابطے میں رہیں۔
