اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کرنے والا اسپیشل بینچ تحلیل

اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کےکیسز کی سماعت کرنےوالا اسپیشل بینچ تحلیل ہوگیا۔
جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں اسپیشل بینچ لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کررہا تھا جس میں جسٹس ارباب محمد طاہراورجسٹس طارق جہانگیری بھی شامل تھے۔
تاہم اب جسٹس ارباب محمد طاہر نےبینچ میں بیٹھنےسےمعذرت کر لی ہےجس سےاسپیشل بینچ تحلیل ہو گیا ہے۔
سلمان اکرم راجا سیکریٹری جنرل عمران خان کی وجہ سے نہیں بنے : شیر افضل مروت
اس حوالےسےبینچ کےسربراہ جسٹس محسن اخترکیانی نے بتایا کہ جسٹس ارباب محمد طاہر بینچ سےالگ ہو گئےہیں، بینچ کی تشکیل نو کیلئے فائل قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوا دی ہے۔
