اسلام آباد پولیس کا انوکھا کارنامہ، عمران خان کے بری مقدمہ نیا چالان پیش کر دیا

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں ایک غیر معمولی معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں پولیس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ایک ایسے مقدمے میں نیا چالان جمع کرا دیا جس میں وہ پہلے ہی باعزت بری ہو چکے تھے۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے اپنے سابقہ فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کیس کو دوبارہ کارروائی کے لیے قابلِ سماعت نہ سمجھتے ہوئے داخل دفتر کر دیا۔
اس مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے کی، جبکہ عمران خان کی جانب سے وکلا سردار مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار عدالت میں پیش ہوئے۔
دورانِ سماعت وکیل سردار مصروف خان نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالتی تاریخ میں یہ ایک نادر مثال ہے کہ کسی ملزم کو بری کیے جانے کے بعد اسی کیس میں دوبارہ چالان پیش کیا جائے۔
