اسلام آباد: ڈمپر الٹنے سے کئی گاڑیاں دب گئیں ، 4 افراد جاں بحق

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈمپر الٹنےسےکئی گاڑیاں نیچے دب گئیں،جس کےنتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد آئی جے پی روڈ پرٹریفک حادثہ ہوا، جہاں ڈمپرالٹنے سےکئی گاڑیاں نیچے دب گئیں،مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

پولیس کےمطابق ٹریفک حادثےمیں 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جاں بحق ہونےوالوں میں تین مرداورایک 15 سالہ لڑکی شامل ہے۔

پولیس نےبتایا کہ ابتدائی رپورٹ مطابق حادثہ ڈمپر کے ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا، لاشوں اور زخمیوں کو پمز منتقل کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ : قائم مقام چیف جسٹس اور ججز کے درمیان اختیارات کی لڑائی شدت اختیار کر گئی

 

ڈپٹی کمشنر(ڈی سی) اسلام آباد نے بتایا کہ فرار ہونے والےڈمپر ڈرائیور کی گرفتاری جلد کرلی جائے گی۔

حکام نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی لاشیں اسلام آباد کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال منتقل کر دی گئیں، جبکہ ایک زخمی کو بھی پمز اور دوسرے کو علاج کے لیےراولپنڈی کے ولی کلینک ہسپتال منتقل کر دی گیا۔

ایک عہدیدار نےبتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت خوشخال کے نام سے ہوئی، جبکہ دو خواتین سمیت دیگرتین کی شناخت اب تک نہیں ہو سکی ہے۔

Back to top button