اسلام آباد دھرناکیس،طاہرالقادری کواشتہاری قراردینےکی کارروائی شروع

 ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹس اسلام آباد نے2014کے اسلام آبادمیں دھرنوں کے کیس میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی جانب سے2014 میں دھرنوں سے متعلق کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے کی۔دوران سماعت غیرحاضری پر عدالت نےایم این اے خرم شہزاد، علامہ راجا ناصر عباس سمیت دیگرکارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت نے ڈاکٹرطاہرالقادری کی اشتہاری قرار دینےکی کارروائی شروع کرتےہوئے کیسز کی مزید سماعت5 مئی تک ملتوی کردی۔

عمران خان متعلقہ مقدمات میں حاضری سےمستقل استثنیٰ پر ہیں، بانی پی ٹی آئی و دیگر کےخلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں 2 مقدمات درج ہیں۔

Back to top button