اسلام آباد خودکش حملہ : دہشت گردی کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرنا ناگزیر ہے، رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے جیسے بزدلانہ واقعات نہ صرف قابلِ مذمت بلکہ قابلِ نفرت ہیں، اور ان کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرنا ناگزیر ہے۔
وزیر اعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں فتنۃ الخوارج کے دہشت گرد بیٹھے ہیں،وہاں ان کے ٹریننگ کیمپس ہیں اور ان کو بھارت سے فنڈنگ ملتی ہے اور وہ وہاں منصوبہ بندی کرکے اسلام آباد خودکش حملے جیسی بزدلانہ کارروائیوں کےلیے پاکستان بھیجے جاتے ہیں،بہت سے پکڑے جاتے ہیں اور کچھ نکل جاتے ہیں۔
سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ قانون نافذ کرنےوالے ادارے اور انٹیلی جنس ایجنسیاں پوری طرح سے اپنی ذمہ داریاں نبھارہی ہیں،دہشت گردوں کو نہ پہلے کامیابی ملی ہے نہ آئندہ ملے گی۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اسلام آباد جیسے واقعات نہ صرف قابل مذمت ہیں بلکہ قابل نفرت ہیں،جن سے اتنے لوگ شہید ہوئے ہیں اور سینکڑوں زخمی ہوئےہیں۔
اسلام آباد خودکش حملہ : وزیراعلیٰ مریم نواز کا بسنت کی اپنی مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان
وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ دہشت گرد چاہتے ہیں کہ قوم متحد نہ ہو،دہشت گرد یہی چاہتے ہیں کہ ہم اپنی معمولات زندگی معطل کردیں،ہمیں ڈٹ کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا چاہیے،دہشت گردوں کے خوف سے بسنت جیسے فیسٹیول مؤخر نہیں کرنےچاہئیں، دہشت گردوں کے مقصد کو کسی طور پورا نہیں ہونے دینا چاہیے۔
