اسلام آباد خودکش حملہ : امریکا کا پاکستان سے متعلق سکیورٹی الرٹ جاری

اسلام آباد کی مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد امریکا نے پاکستان سے متعلق نیا سکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے پاکستان میں سفر کرنے والے امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ امریکی شہری عوامی اجتماعات میں جانےسے گریز کریں اور اپنی ذاتی سکیورٹی، منصوبہ بندی کا ازسرنو جائزہ لیں۔
سکیورٹی ایڈوائزی میں کہا گیا ہےکہ امریکی شہری مقامی میڈیا پر صورت حال سے متعلق تازہ معلومات پر نظر رکھیں۔
مغرب کی جنگوں میں شامل ہونے کی قیمت دہشت گردی سے چکا رہے ہیں : وفاقی وزیر قانون
واضح رہےکہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خود کش حملے میں 33 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
