اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں‌ سے ہرا دیا

پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے پہلے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا، لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے پہلے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے باؤلنگ کی دعوت دی ہے۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، مقررہ 20 اوورز میں زلمی نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے اوپنر کامران اکمل اور محمد حارث نے جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم نوجوان حارث 30 کے مجموعے پر وکٹ گنوا بیٹھے۔ تجربہ کار کامران نے 39 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیلی۔مڈل آرڈر میں پشاور زلمی کی جانب سے شعیب ملک اور حسین طلعت نے ٹیم کو سنبھالا اور 56 رنز کی پارٹنزشپ قائم کی، دونوں نے باالترتیب 55 اور 28 رنز اسکور کیے۔

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ کی ٹکٹیں آج سے ملیں گی

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی نے تین جبکہ لیام ڈوسن اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 170 رنز کا ہدف 20 اوور کی تیسری گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایلکس ہیلز نے 49 گیندوں پر 62 رنز کی اننگز کھیلی،اعظم خان نے 28 اور کپتان شاداب خان نے 22 رنز بنائے،ویل جیکس 11 اور آصف علی 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

لیام ڈاؤسن 2 گیندوں پر 10 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے اور ٹیم کو فتح دلوادی۔ پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میچ کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں اور کپتان شاداب خان کے ساتھ ساتھ ایلکس ہیلز اور حسن علی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ دونوں ٹیمیں 18 بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں ہیں، جس میں پشاور زلمی کو سبقت حاصل ہے انہوں نے 9 میچز میں کامیابی سمیٹی ہے جبکہ 8 فتوحات اسلام آباد یونائیٹڈ کے نام رہی ہیں اور ایک میچ بے نتیجہ رہا۔

Back to top button