اسلامی یکجہتی گیمز، پاکستانی پہلوان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

اسلامی یکجہتی گیمز کے ریسلنگ مقابلوں میں پاکستان کے پہلوان محمد گلزار نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔

مقابلے کے دوران ایک مرحلے پر ترکیہ کے پہلوان کو 4–5 کی برتری حاصل تھی، تاہم محمد گلزار نے بھرپور واپسی کرتے ہوئے انہیں شکست دی اور پاکستان کے لیے اہم میڈل جیت لیا۔

یاد رہے کہ اسلامی یکجہتی گیمز پاکستانی ایتھلیٹس نے مجموعی طور پر بھی ایونٹ میں عمدہ کارکردگی دکھائی۔

جیولین تھرو میں ارشد ندیم نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا، جبکہ یاسر سلطان نے اسی مقابلے میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

Back to top button