ISPR نے سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی طبیعت سے متعلق اپڈیٹ جاری کر دی

آئی ایس پی آر نے سابق آرمی چیف قمر باجوہ کی طبعیت سے متعلق اپڈیٹ جاری کر دی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ اپ ڈیٹ کے مطابق سابق آرمی چیف کو گرنے کی وجہ سے چوٹیں آئیں، اور وہ اس وقت سی ایم ایچ میں زیرِ علاج ہیں۔
سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاویدباجوہ واش روم میں گرکرزخمی
شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ ان کی صحت کی نگرانی جاری ہے اور مزید علاج و معالجے کے لیے انہیں مناسب طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اپنی رہائش گاہ پر گرنے کے باعث زخمی ہو گئے۔
