افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین، ISPR کا شاندار نغمہ ریلیز

آئی ایس پی آر کی جانب سے افواجِ پاکستان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک شاندار نغمہ ریلیز کر دیا گیا ہے۔

نغمے میں شدید موسمی حالات، برفانی طوفانوں اور ناقابلِ برداشت سردی کے باوجود وطن کی سرحدوں کے دفاع اور مشکل میں گھری قوم کی خدمت میں مصروف افواجِ پاکستان کے عزم، حوصلے اور بے مثال فرض شناسی کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔

نغمے کے ذریعے اس حقیقت کو نمایاں کیا گیا ہے کہ پاک فوج وطنِ عزیز اور قوم کے تحفظ کے لیے شب و روز ہر قسم کے خطرات کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہے، جو اس کے بلند حوصلے اور غیر متزلزل جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔

قدرتی آفات اور آزمائش کی ہر گھڑی میں پوری قوم افواجِ پاکستان کو اپنا مضبوط سہارا سمجھتی ہے، اور پاک فوج نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ وہ ہر محاذ پر قوم کی امیدوں پر پورا اترتی ہے۔

نغمے کے سحر انگیز بول اور دل کو چھو لینے والی آواز نے سماں باندھ دیا ہے، جو پوری قوم کی افواجِ پاکستان سے محبت، اعتماد اور فخر کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کرتا ہے۔

Back to top button