اسرائیل نے یرغمالیوں کی رہائی کی امریکی تجویز قبول کرلی

اسرائیل نے حماس کی قید سےیرغمالیوں کی رہائی  کیلئے امریکی تجویز کی حمایت کااعلان کردیا۔

 اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے انٹونی بلنکن سے ملاقات میں حماس کی قید میں یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق امریکا کی نئی تجویز کا خیر مقدم کیا ۔

میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ  نے نیتن یاہو سے 3 گھنٹے ملاقات کی اور غزہ جنگ بندی مذاکرات سے متعلق مختلف نکات پر بات کی۔

امریکی وزیر خارجہ نے حماس کی قید میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے نئی تجویز اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے سامنے رکھی تھی ۔

 اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے جاری پیغام میں ملاقات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق امریکی تجویز کا خیر مقدم کیا۔

Back to top button