اسرائیل نے عارضی جنگ بندی پر مشروط اتفاق کرلیا

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا عارضی جنگ بندی پر مشروط اتفاق کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ دو ہفتے کی جنگ بندی کے امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں تاہم اس جنگ بندی میں لبنان شامل نہیں ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہےکہ اسرائیل نے ایران کےخلاف حملے دو ہفتوں کےلیے معطل کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، تاہم یہ فیصلہ چند شرائط سے مشروط ہے۔
بیان کے مطابق ایران کو فوری طور پر آبنائے ہرمز کھولنا ہوگا اور امریکا، اسرائیل اور خطے کے دیگر ممالک پر حملے روکنا ہوں گے۔
اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے اس جنگ بندی میں لبنان شامل نہیں ہے۔
پاکستان کی درخواست پر صدر ٹرمپ نے دو ہفتے کی جنگ بندی پر راضی
دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے عہدیدار کا کہنا ہےکہ اسرائیل نے بھی عارضی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا۔اسرائیل نے ایران پر بمباری روک دی ہے اور وہ بھی مذاکرات میں شامل ہوگا۔
