اسرائیل اور امریکہ کی ایران اور لبنان میں بمباری

اسرائیل اور امریکی افواج کی جانب سے ایران اور لبنان پر تازہ حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے ہفتے کے روز لبنانی دارالحکومت بیروت اور ایران میں حملے کرنے کی تصدیق کی ہے۔

اسرائیل کے مطابق بیروت پر یہ کارروائیاں 2 مارچ کو حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر فائرنگ کے جواب میں کی گئی سلسلہ وار حملوں کا حصہ ہیں، جو تہران کی حمایت یافتہ ہیں۔

دوسری جانب امریکا نے آبنائے ہرمز میں اپنے فوجی ڈرونز اور بحری جہازوں کے ذریعے ایرانی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

ایران نے ڈیاگو گارشیا میں امریکی اور برطانوی فوجی اڈوں پر بیلسٹک میزائل داغے دیئے

یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب امریکا مشرق وسطیٰ میں مزید ہزاروں میرینز بھیج رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو اتحادیوں پر الزام لگایا کہ وہ آبنائے ہرمز کو کھولنے میں تعاون نہیں کر رہے۔

اطلاعات کے مطابق 28 فروری کے بعد سے ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں 2,000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، اور جنگ میں طوالت کے باعث عالمی تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔ جنگ اپنے چوتھے ہفتے میں داخل ہو چکی ہے، اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تقریباً 50 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Back to top button