اسرائیل کی امریکا کو جنگ بندی نہ کرنے کی درخواست

ایک اسرائیلی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو نے اتوار کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کال کرکے جنگ بندی کرنے سے منع کیا ہے۔
اسرائیلی عہدیدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نیتن یاہو نے ایسے کسی بھی اقدام پر خدشے کا اظہار کیا، تاہم صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو سے کہا کہ ایران نے امریکی شرائط تسلیم کرلیں تو جنگ بندی ہوگی۔
ڈونلڈٹرمپ کی ایک رات میں ایران کو تباہ کرنےکی دھمکی
عہدیدار کےمطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس مطالبے سے دستبردار نہیں ہوں گے کہ ایران افزودہ یورینیم حوالے کرے اور آئندہ افزودگی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائے۔
