اسرائیل کا ایران میں قدرتی گیس کے ذخیرے پر حملہ،  آگ بھڑک اٹھی

اسرائیلی فوج نے ایران میں واقع دنیا کے سب سے بڑی گیس فیلڈ کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔

ایران میں دنیا کے سب سے بڑے قدرتی گیس کے ذخیرے ساؤتھ پارس میں قائم ایک پیٹروکیمیکل کمپلیکس کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق حملہ بدھ کے روز کیا گیا۔ ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

ساؤتھ پارس گیس فیلڈ ایران کے جنوبی ساحلی علاقے عسلویہ کے قریب خلیج فارس میں واقع ہے اور اسے دنیا کا سب سے بڑا قدرتی گیس ذخیرہ تصور کیا جاتا ہے جو ایران اور قطر کی گیس فیلڈ ہے اور عالمی توانائی کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ گیس فیلڈ ایران کی گھریلو قدرتی گیس کی ضروریات کا تقریباً 70 فیصد پورا کرتا ہے۔ ایران اس بڑے ذخیرے کو 1990 سے توانائی کے شعبے میں قطر کے ساتھ مشترکہ طور پر استعمال کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس جون میں ہونے والی 12 روزہ جنگ کے دوران بھی اسرائیل نے اس گیس فیلڈ میں کام کرنے والی ایرانی تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔

 

Back to top button