اسرائیل غزہ میں امریکی مدد کے بغیرفلسطینیوں کی نسل کشی نہیں کر سکتا ، امریکی معیشت دان

امریکی ماہرِ معیشت جیفری سیچس Jeffrey Sachs کا کہنا ہےاسرائیل کی جانب سےغزہ میں جاری نسل کشی امریکاکی روزانہ کی سطح پردی جانےوالی آپریشنل مدد کے بغیر ممکن ہی نہیں۔

انطالیہ ڈپلومیسی فورم سےخطاب  کرتے ہوئے جیفری سیچس Jeffrey Sachs کا کہنا تھا جب تک امریکا اور اسرائیل اس خطے کے فیصلےمسلط کرتے رہیں گے، مشرق وسطیٰ میں امن ممکن نہیں ہے۔

دنیا امریکا پرختم نہیں ہوتی، ہم آخری دم تک لڑیں گے: چینی تھنک ٹینک

 

امریکی ماہرمعیشت نے بتایا کہ 2001 میں پینٹاگون کا منصوبہ سامنے آیا جس سے یہ بات سامنے آئی کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری 6 جنگوں،بشمول شام، لیبیا، عراق، لبنان، صومالیہ اور سوڈان کے پیچھے امریکا اور اسرائیل کا مشترکہ منصوبہ ہے، واحد جنگ جوابھی تک نہیں ہوئی، وہ امریکا کی ایران کے ساتھ جنگ ہے جسے اسرائیل آج بھی بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے۔

جیفری سیچس کاکہنا تھا اسرائیل یہ جنگیں کبھی اکیلا نہیں لڑ سکتا،یہ سب امریکی جنگیں ہیں، جن میں امریکا مالی امداد، اسلحہ، انٹیلی جنس اورنیول سپورٹ فراہم کرتا ہے،اسرائیل کی جانب سےغزہ میں جاری نسل کشی امریکاکی روزانہ کی سطح پر دی جانے والی آپریشنل مدد کےبغیر ممکن ہی نہیں ہے۔

Back to top button