اسرائیل کاایرانی وزیر دفاع اورپاسداران انقلاب کےسربراہ کی شہادت کادعویٰ

اسرائیلی میڈیا نے حملوں کے دوران ایرانی وزیر دفاع امیر ناصر زادہ اور ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ محمد پاکپور کی شہادت کادعویٰ کردیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر دفاع امیر ناصر زادہ اور ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ محمد پاکپور شہید ہونے کی بات اسرائیلی فوجی کارروائیوں سے باخبر دو ذرائع اور ایک علاقائی ذریعے نے بتائی ہے۔تاہم اس حوالے سے باضابطہ تصدیق ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔

اسرائیلی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ایران میں آپریشن پچھلی جنگوں سے بہت مختلف اور بڑا ہے، ایران کے دفاعی نظام کے خلاف وسیع حملہ مکمل کر لیا گیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ ہم نے اپنے کچھ کمانڈر کھو دیے ہوں لیکن یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے، امریکی اسرائیلی حملہ بلا اشتعال، غیر قانونی اور مکمل ناجائز اور عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ایران پر اسرائیل اور امریکا کے حملوں کی شدید مذمت ہونی چاہیے، ہم جو کچھ کر رہے ہیں وہ دفاعی کارروائی ہے جو ہمارا جائز اور قانونی حق ہے، ہمیں اپنے دفاع کے لیے کسی کی ضرورت نہیں ہم خود دفاعی طور پر باصلاحیت ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کو امریکا سے بات چیت کرنے کا تلخ تجربہ ہوا، خطے میں امریکی اڈوں کو اپنے دفاع میں نشانہ بنا رہے ہیں۔

 

Back to top button